موٹروے بند، اسلام آباد میں کوئی داخل نہیں ہو سکے گا، موٹروے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی

لاہور(پی این آئی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 23 مارچ پریڈ کے سلسلے میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ہو گا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری بسلسلہ 23 مارچ پریڈ جاری کر دی گئی ہے

جس کے مطابق بسلسلہ مارچ پریڈ ہر قسم کی مال بردار ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ہو گا۔ مارچ پریڈ 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے دن 2 بجےتک مال بردار ایچ ٹی وی کا اسلام آباد کیلئےداخلہ بند ہو گا۔موٹروے M-1 اور M-2 سے اسلام آباد کی جانب آنے والی مال بردار ایچ ٹی وی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا۔قومی شاہراہ سے آنے والی مال بردار بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی اسلام آباد کیلئے بند ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close