پی ڈی ایم بکھر چکی، مولانا فضل الرحمٰن سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

مردان (پی این آئی)جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سابق رہنما نے مولانا فضل الرحمان سے پی ڈی ایم کی صدارت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے سابق سینئر رہنما مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پہلے ہی مرچکی تھی، کل رات جنازہ

بھی ہوگیا، مولانا فضل الرحمان علما کی لاج رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کی صدارت سے فوری استعفیٰ دیں۔انہوں نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی بتا چکا تھا کہ پی ڈی ایم مر چکی ہے، کل رات کو ہونے واےل اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کا جنازہ بھی ہو گیا۔مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم جماعتیں خود ایک پیج پر نہیں، اپوزیشن اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان جمعیت علما اسلام کو ہوا، فضل الرحمان علماکی لاج رکھیں اور فوراً پی ڈی ایم صدارت سےاستعفیٰ دیں‘۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ’28مارچ کو جمیعت علمااسلام پاکستان کی کانفرنس ہوگی، جس میں مولانا شیرانی،مولانا گل نصیب،حافظ حسین احمد اور دیگر قائدین شرکت کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی بات نہیں کی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں، پی پی کے پاس سندھ کی حکومت ہے، ایسی صورت میں وہ صوبائی حکومت کیوں چھوڑے۔‘یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی تھی۔اجلاس میں شریک گیارہ میں سے 9 جماعتوں نے لانگ مارچ سے قبل اسمبلیوں سے استعفے دینے کے فیصلے پر اتفاق کیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے انکار کیا اور سوچنے کے لیے وقت بھی مانگا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پی پی جمہوریت کی بحالی کے معاملے پر ساتھ دیتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close