پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ رہے گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن نے الٹی میٹم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، ‏پیپلزپارٹی کو استعفے کے معاملے پر چند دن کی مہلت دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏سب کو انتظار

ہوگا کہ پی ڈی ایم کا کیا ہوگا، پی ڈی ایم میں بحث ہوتی رہتی ہے، مختلف مسائل پر اختلاف رائے آتا رہتا ہے ‏کل بھی آیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جب بنا رہے تھے اس وقت سے استعفے کا آپشن رکھا ہے، ایسا کہیں نہیں لکھا تھا یہ ایٹم بم کی ‏طرح آخری آپشن ہوگا، کل 10 جماعتوں میں سے 9 کی رائے تھی کہ استعفیٰ دیں گے، پیپلزپارٹی استعفے دینے پر اتفاق نہیں کررہی، انہیں چند دن کی مہلت دی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سی ای سی کے پاس جائے اور 9 جماعتوں کا مؤقف سامنے رکھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ ‏اسمبلیوں سے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ ممکن نہیں ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ‏فیصلے کے لیے وقت دیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کا استعفوں کے حوالے سے جواب آنے تک لانگ مارچ کو ملتوی سمجھا جائے‘۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، ‏پیپلزپارٹی کو استعفے کے معاملے پر چند دن کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جب بنا رہے تھے اس وقت سے استعفے کا آپشن رکھا ہے، ایسا کہیں نہیں لکھا تھا یہ ایٹم بم کی ‏طرح آخری آپشن ہوگا، کل 10 جماعتوں میں سے 9 کی رائے تھی کہ استعفیٰ دیں گے، پیپلزپارٹی استعفے دینے پر اتفاق نہیں کررہی۔

close