اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے غریب طبقہ کو اپنے گھروں کی فراہمی کے وعدہ کی تکمیل کا آغاز ہوگیا، اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ عمران خان (آج) جمعرات کو مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے۔ نیا پاکستان ہاسنگ
منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں۔ مزدور اور محنت کشوں کو پہلی بار کرائے کے گھر کی بجائے اپنی ذاتی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت بیواں اور معذوروں سمیت محنت کشوں کو گھروں کی تقسیم کی جائیگی۔ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔ ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کل مزید 1500 فلیٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ واضح رہے سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کنٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ 11 سال سے زیر التوا رہائشی پراجیکٹ مکمل کرلیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں