کتنے لاکھ ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے؟

لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کیلئے آنے والے شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب بھر میں کورونا سے بچا کی ویکسینیشن کیلئے قائم 104 سنٹرز پر 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کورونا ویکسینیشن سے متعلق تمام اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجئے، جوابی تفصیل موصول ہونے پر متعلقہ ویکسینیشن سنٹر سے رجوع کریں، ویکسینیشن مرحلہ وار ہر شہری تک پہنچا کر انہیں محفوظ بنانا ہمارا عزم ہے۔۔۔۔پی ڈی ایم کا مستقبل کیا ہے؟
فضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ، حکمت عملی کیا ہو گی؟
اسلام آباد(آئی این پی )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان تلخ گفتگو زیر بحث آئی، دونوں رہنماوں نے پی پی شریک چیئرمین کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان رابطے میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ سابق صدر کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی، ن لیگ تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھی تھی پھر الزام تراشی کیوں کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں خود آصف زرداری کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close