پی ڈی ایم کا مستقبل کیا ہے؟ فضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ، حکمت عملی کیا ہو گی؟

اسلام آباد(آئی این پی )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان تلخ گفتگو زیر بحث آئی، دونوں رہنماوں نے پی پی شریک چیئرمین کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان

رابطے میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ سابق صدر کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی، ن لیگ تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھی تھی پھر الزام تراشی کیوں کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں خود آصف زرداری کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔۔۔۔شہباز گل کا بڑے دل کا مظاہرہ،
سیاہی اور انڈے پھینکنے والے ن لیگی کارکنوں کو معاف کر دیا، پولیس کچھ نہ کرے
اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان شہباز گل نے اپنے اوپر سیاہی اور انڈوں سے حملے کرنے والوں کو معاف کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان سے برا سلوک نہ کرنے کی گزارش کردی۔اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ ’عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پر مجھ پرحملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔ شہباز گل نے اپنے اوپر سیاہی اور انڈوں سے حملے کرنے والوں کو معاف کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان سے برا سلوک نہ کرنے کی گزارش کردی۔انہوں نے کہا کہ ’عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پر مجھ پرحملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں،

میں کسی غریب اور ناسمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوں نے پولیس سے گزارش کی کہ ملزمان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close