پی ٹی آئی حکومت کہیں نہیں جانے والی، اگلی باری بھی ہماری ہے، بڑا دعویٰ

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کہیں نہیں جانے والی، اگلی باری بھی ہماری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے دعوے کرنے والی پی ڈی ایم خود کھڈے لائن لگ گئی، حکومت جانے والی نہیں، اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی حکومت

کی ہے۔پی ڈی ایم لانگ مارچ کے التواء پر خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کہا کہ حکومت کو گرانے والے آج عوام کی نظروں سے بھی گر گئے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ آغاز سے پہلے انجام کو پہنچ گیا، اس کا حشر استعفوں سے بھی بدتر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھنٹوں تقریریں جھاڑنے والے آج میڈیا کے سوالات کے جواب بھی نہ دےسکے۔۔۔۔پنجاب حکومت ڈسکہ ضمنی انتخاب مزید مؤخر کرانے کے لیے میدان میں آ گئی، خط لکھ دیالاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے ڈسکہ ضمنی انتخاب مزید مؤخر کرنے کی کوششیں شروع کر دیں،پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان کے بعددوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔محکمہ داخلہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے اس لیے ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے اور عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آؤٹ متاثر کرسکتا ہے۔پنجاب کےمحکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتوں کے باہر سےلائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہوسکتے ہیں، ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کوپرامن انتخابات کرانے کے لیے وقت درکارہے

اور ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close