لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے ڈسکہ ضمنی انتخاب مزید مؤخر کرنے کی کوششیں شروع کر دیں،پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان کے بعددوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا الیکشن کمیشن
کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔محکمہ داخلہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے اس لیے ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے اور عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آؤٹ متاثر کرسکتا ہے۔پنجاب کےمحکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتوں کے باہر سےلائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہوسکتے ہیں، ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کوپرامن انتخابات کرانے کے لیے وقت درکارہے اور ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔۔۔۔پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دے، ن لیگی قیادت نے آپشن سے دیااسلام آباد (پی این آئی)پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دے، ن لیگی قیادت نے آپشن سے دیا ہے۔ ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی۔ نجی ٹی کے پروگرام می میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیداراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں ایسی بھی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیں تھیں اور یہی باتیں ہماری دل آزاری کا سبب بنیں۔ جس جماعت پر بھی پی ڈی ایم کی ناکامی کا ملبہ آیا وہ اسے اٹھا نہیں سکے گی۔پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اب پیپلز پارٹی کو کرنا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفیٰ نہ دیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں