پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دے، ن لیگی قیادت نے آپشن سے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دے، ن لیگی قیادت نے آپشن سے دیا ہے۔ ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی۔ نجی ٹی کے پروگرام می میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیداراحسن اقبال کا کہنا تھا

کہ کچھ باتیں ایسی بھی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیں تھیں اور یہی باتیں ہماری دل آزاری کا سبب بنیں۔ جس جماعت پر بھی پی ڈی ایم کی ناکامی کا ملبہ آیا وہ اسے اٹھا نہیں سکے گی۔پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اب پیپلز پارٹی کو کرنا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفیٰ نہ دیں۔۔۔۔مہنگائی کی بمباری جاری،
بجلی فی یونٹ مرحلہ وار4 روپے 60 پیسے تک مزید مہنگی کرنے کی منظوری
اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 مارچ کو کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی جس میں کابینہ توانائی کمیٹی نے گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت آئندہ سوا 2 سالوں میں گردشی قرضےکا بہاؤ صفر پرلاناہے، مالی سال 2022-23 تک گردشی قرضے میں اضافے کو صفر کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے اس مقصد کے لیےبجلی مہنگی کرکے گردشی قرضہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت سوا 2 سال میں بجلی مرحلہ وار 4 روپے 60 پیسے تک مہنگی ہوگی جس سے صارفین پر سوا 2 سالوں میں مرحلہ وار 1060 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں