مہنگائی کی بمباری جاری، بجلی فی یونٹ مرحلہ وار4 روپے 60 پیسے تک مزید مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 مارچ کو کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی جس میں کابینہ توانائی کمیٹی نے گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت آئندہ سوا 2 سالوں میں گردشی قرضےکا بہاؤ صفر پرلاناہے،

مالی سال 2022-23 تک گردشی قرضے میں اضافے کو صفر کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے اس مقصد کے لیےبجلی مہنگی کرکے گردشی قرضہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت سوا 2 سال میں بجلی مرحلہ وار 4 روپے 60 پیسے تک مہنگی ہوگی جس سے صارفین پر سوا 2 سالوں میں مرحلہ وار 1060 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔۔15 شہروں میں کورونا ویکسی نیشن مرکز قائم کرنے کے احکامات جاری، کون کون سا شہر شامل؟اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن دی جارہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد اور کراچی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں جہاں 18 بڑے اور 12 چھوٹے کمروں پر مشتمل سینٹر میں 3 ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور 40 ویکسینیٹرز کے ساتھ 14 ڈیٹا آپریٹرز مامور ہوں گے۔ اس کے علاوہ این سی او سی نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں