15 شہروں میں کورونا ویکسی نیشن مرکز قائم کرنے کے احکامات جاری، کون کون سا شہر شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن دی جارہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد اور کراچی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کی تیاریاں

جاری ہیں جہاں 18 بڑے اور 12 چھوٹے کمروں پر مشتمل سینٹر میں 3 ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور 40 ویکسینیٹرز کے ساتھ 14 ڈیٹا آپریٹرز مامور ہوں گے۔ اس کے علاوہ این سی او سی نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔۔۔۔۔چینی کمپنی سے سودا طے پا گیا،
کورونا ویکسین کی کتنے لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی؟
بیجنگ (پی این آئی)چینی کمپنی سے سودا طے پا گیا، چین سے لی گئی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ چین15 لاکھ خوراک پہلے ہی پاکستان کو تحفے میں دے چکا ہے۔ پاکستان نے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پایا تھا۔خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close