چینی کمپنی سے سودا طے پا گیا، کورونا ویکسین کی کتنے لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی؟

بیجنگ (پی این آئی)چینی کمپنی سے سودا طے پا گیا، چین سے لی گئی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ چین15 لاکھ خوراک پہلے ہی پاکستان کو تحفے میں دے چکا ہے۔ پاکستان نے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا چینی کمپنی سائنو

فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پایا تھا۔خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔۔۔۔۔گذشتہ 5 سال میں دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والے ملک کا نام سامنے آ گیاسٹاک ہوم (شِنہوا) 2016 سے2020 تک اسلحے کی بین الاقوامی منتقلی متوازن رہی جبکہ امریکہ اس عرصے کے دوران سب سے بڑا برآمد کنندہ رہا۔سویڈن کے تھنک ٹینک سٹاک ہوم بین الاقوامی امن تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ2011 سے 2015 اور 2016 سے 2020 کے درمیان امریکہ کا اسلحہ کی برآمدات میں حصہ 32 فیصد سے بڑھ کر37 فیصد ہوگیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ5سالوں کے دوران امریکہ نے 90 سے زائد ریاستوں کو بڑے ہتھیار فراہم کئے،یہ کسی اور ترسیل کنندہ سے کہیں زیادہ ہیں جبکہ امریکہ کے برآمد کئے گئے ہتھیاروں میں سے47 فیصد ہتھیار مشرق وسطی میں گئے۔دریں اثنا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں بڑے ہتھیاروں کی منتقلی اسی سطح پر رہی کیونکہ اسلحہ کے 5 بڑے برآمد کنندگان میں سے 3 ممالک امریکہ، فرانس اور جرمنی کی منتقلی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا جوکہ روسی اور چینی اسلحہ برآمدکنندگان سے بڑے پیمانے پر کمی میں تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ2001 سے2005 کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ اسلحہ کی بین الاقوامی

ترسیل میں اضافہ نہیں ہوا تاہم اس کے باوجود اسلحہ کی منتقلیاں سردجنگ کے دور کے اعلی سطح کے قریب تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close