مریم نواز پاکستان میں کیوں ہیں؟ شہباز گل کا انکشاف، آج ثابت ہوگیا چوروں کا چوری پر کبھی ایکا نہیں ہوتا، فیصل واوڈا بھی پھٹ پڑے

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کوئی قوم کو بھی بتا ئوکون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو،بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں نہیں ہیں بلکہ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اب

نئے ابوجان اور بیٹی جان ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں،شہباز گل نے مزید کہا کہ کوئی قوم کو بھی بتا ئوکون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو،بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں نہیں ہیں بلکہ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بیگم صفدر نے آج آخرکار زرداری صاحب کو اپنا باپ بنالیا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیر برائے آبی وسائل اور نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے تو پہلے بتا دیا تھا کہ استعفے آئیں گے اور نہ ہی کوئی مارچ ہوگا۔فیصل داڈا نے لکھا کہ زرداری نے آج سینیٹ میں گیلانی کی شکست کا بدلہ لے کر نوازشریف اور بیٹی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،آج ثابت ہوگیا چوروں کا چوری پر کبھی ایکا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلی سے استعفے دینے کو نوازشریف کی واپسی سے مشروط کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں، ہم اس جدوجہد میں آخر تک ساتھ نبھائیں گے۔آصف

علی زرداری کے خطاب کے بعد مریم نواز نے ان کی باتوں کا جواب دیا، جس کے بعد سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان مکالمہ ہوا تو پی پی کے شریک چیئرمین نے اپنے بیان پر معذرت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close