لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت کے ساتھ ایوان وزیراعلیٰ کے باہر احتجاج کرنے والے ایپکا ملازمین نے سول سیکرٹریٹ میں مذاکرات کیے۔ وزیر قانون کی جانب سے ملازمین کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر جاری احتجاج ختم
کرنے کا اعلان کر دیا۔ مذاکراتی وفد کی قیادت صدر ایپکا پاکستان حاجی ارشاد اور دیگر عہدیداروں نے کی جبکہ وزیر قانون نے ایپکا ملازمین کے مطالبات تفصیل سے سنے ۔پیش کیے گئے مطالبات میں تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ، گروپ انشورنس کی ادائیگی اور یوٹیلیٹی الانس شامل تھے ۔ راجہ بشارت نے انہیں یقین دلایا کہ یہ ان کے جائز مطالبات ہیں اور وہ خود وزیر اعلی کو پیش کر کے عملدرآمد کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ایپیکا کے نمائندگان نے راجہ بشارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل سننے اور حل کرانے کی یقین دہانی پر ان کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے۔۔۔۔۔ سٹوڈنٹس دل لگا کر امتحانات کی تیاری کر یں، ذہین طلبہ و طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق فی طالب علم سکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلباءو
طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2020ءکے پہلے مرحلے کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ، رواں سمسٹر کے امتحانات میں بھی 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءمیرٹ سکالرشپ اسکیم سے استفادہ کرسکیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوداخلہ فیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔اِن دنوں سمسٹر بہار 2021ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، اس لئے فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں داخلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل درخواست دیں۔ریجنل آفسسز میں قائم اسسمنٹ کمیٹیاں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار
2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں