الیکشن کمیشن سے متعلق مؤقف پر وفاقی کابینہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی

اسلا م آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)، انتخابی اصلاحات اور پیٹرول قلت سمیت بلوچستان کے معاملات پر

غور کیا گیا۔ اجلاس میں شیخ رشید، اعظم سواتی، ملک امین اسلم اور فواد چوہدری سمیت کئی وزرا نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کھلا بازار لگا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلے آئے جن سے کوئی بھی مطمئن نہ تھا۔کابینہ ارکان نے بھی الیکشن کمیشن سے متعلق وزیر اعظم کے موقف کی تائید کی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کی ہدایت کردی۔اجلاس میں اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات ، پیٹرول کی قلت اور قومی امور پر رائے دی، ملک امین اسلم نے بلوچستان سے متعلق بات کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے میں وفاقی کابینہ بھر پور کردار ادا کریگی، وزیر اعظم نے زیارت میں مقامی لوگوں کو فوری گیس کی فراہمی کی ہدایت کردی۔۔۔۔ سٹوڈنٹس دل لگا کر امتحانات کی تیاری کر یں، ذہین طلبہ و طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر

حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق فی طالب علم سکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلباءو طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2020ءکے پہلے مرحلے کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ، رواں سمسٹر کے امتحانات میں بھی 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءمیرٹ سکالرشپ اسکیم سے استفادہ کرسکیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوداخلہ فیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔اِن دنوں سمسٹر بہار 2021ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، اس لئے فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں داخلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل درخواست دیں۔ریجنل آفسسز میں قائم اسسمنٹ کمیٹیاں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ

نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close