کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کی بات کرے، مریم نواز نے کھل کر واضح کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کی بات کرے، انہیں واپس بلا کر قاتل عمران خان کے حوالے نہیں کرسکتے، جس نے بھی میاں نواز شریف سے بات کرنی ہے، پہلے مجھ سے بات کرے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی

ایم ) کے طویل ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف بھی واپس آجائیں تو مل کر جدو جہد کریں گے، میں ان سے چھوٹی ہوں اس لیے انتہائی مودبانہ انداز میں آصف زرداری سے بات کی، کسی کو بھی نواز شریف کو واپس بلانے کا حق نہیں پہنچتا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نئی زندگی ملی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ان کی باقی زندگی ان قاتلوں کے ہاتھوں میں سونپ دی جائے۔ وہ اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن واپس آئے تھے لیکن اب انہیں قاتل عمران خان کے حوالے نہیں کرسکتے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں زندہ لیڈرز چاہئیں، ہم پہلے جو لیڈرز گنوا چکے ہیں وہ ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان تھا جس کی تاریخ کو دہرانا نہیں چاہتے ، نواز شریف کی لیڈر شپ میں پوری جماعت متحد ہے،جس نے نواز شریف سے بات کرنی ہے پہلے مجھ سے بات کرے۔استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی کا جواب نہیں آجاتا تب تک کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی تصور کیا جائے۔ وہ انتہائی مختصر بات کرکے پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close