نواز شریف کی بڑی پریشانی ختم، حکومت نے سابق وزیراعظم کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے اگر نواز شریف ملک واپس آنا چاہیں تو اُنہیں خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہوچکا ہے۔ وہ کسی بھی قیمت پر پاکستان نہیں آ سکتے ہیں، تاہم اگر وہ پاکستان آنا چاہتے

ہیں تو حکومت پاکستان اُنہیں خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کر دیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ ہی لے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ شوق سے کریں۔ اگر لانگ مارچ کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لیا تو قانون بھی کچھ نہیں کہے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر پاکستان نہیں آسکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس حوالے سے پیشکش کی کہ اگر نواز شریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ گزشتہ روز دورہ قطر سے جلد واپس آ گئے تھے اور انہوں نے ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہوں نے اپنے دورہ قطر کی رپورٹ پیش کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے اگر نواز شریف ملک واپس آنا چاہیں تو اُنہیں خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ ہی لے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ شوق سے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں