عبدالغفور حیدری کو کم ووٹ کیوں پڑے؟ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم جماعتوں پر پھٹ پڑے، کیا گِلہ کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں

7 ووٹ کم پڑنے پر پی ڈی ایم جماعتوں پر برس پڑے۔انہوں نے کہااپوزیشن جماعتوں نے ہم سے ووٹ لیا اور ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیا؟ ان 7 ووٹوں کا جواب کون دے گا؟۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 7 ووٹ جو حکومتی امیدوار کو پڑے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے جواب دیا کہ تمام پارٹیاں اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہیں۔اجلاس کے دوران آصف زرداری نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ میاں صاحب،آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر جنگ کیلئے تیار ہیں تو انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ میں جنگ کیلئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے۔ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے لیکن سینیٹراسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کوجیل جانا پڑے گا۔اس سے قبل پی ڈی ایم اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں ہے، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔ آصف زرداری نے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا ہے۔ اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میںووٹ کم پڑنے پر پی ڈی ایم جماعتوں پر برس پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close