گریڈ 1سے گریڈ 19تک ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا اور اس کا اطلاق کب سے ہو گا؟ ملازمین کیلئے بڑی

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے

اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ آئندہ ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی سلپ میں 25 فیصد اضافے کا باقاعدہ ذکر بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ وفاق کے ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دی تھی۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بتایا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئےگا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پےاینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں فرق کم کیا جا رہا ہے۔ گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ جبکہ گریڈ 21 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھائی جائیں گی۔ بتایا گیا کہ 17 وفاقی اداروں پی ایم سیکرٹریٹ، نیب، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ و دیگر کے ملازمین اضافے سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الاونسس وصول نہیں کر رہے۔ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے ایڈہاک بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا، بعدازاں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یہ ایڈہاک اضافہ بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے بھی اپنے وسائل کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش بھی کی۔ اس کے علاوہ یہ اعلان بھی کیا گیا کہ وزارت خزانہ نچلے اسکیل کے ملازمین کی اسکیل پروموشن اور اپ گریڈیشن کے لیے بھی کام کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close