اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا انکار کردیا اور ساتھ ہی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی
ایم) کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ پلیز پاکستا ن تشریف لائیں، اسمبلیوں سے استعفے دینا عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پہلی بار نہیں ہو ا کہ جمہوری قوتوں کو دھاندلی کا سامنا کرنا پڑا ہو،ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے لیکن اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے پاکستان نہیں آئے۔ سابق صدر نے کہا کہ مجھے اسٹبلشمنٹ کا کوئی ڈرنہیں، اگر ہمیں جنگ لڑنی ہے تو جیل جانا ہوگا،میں نے اپنی زندگی کے چودہ سال جیل میں گزارے، میں جنگ لڑنے کو تیار ہوں شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے، ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں، نواز شریف لڑنے کے لئے تیار ہیں تو انہیں پاکستان واپس آنا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ پلیز پاکستا ن تشریف لائیں،جدوجہد ذاتی عناد کی بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے ہونی چاہیے،ہمارا انتشار جمہوریت کے دشمنوں کو فائدہ دے گا، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جن سے ہماری راہیں جدا ہوں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پارلیمان کو اختیارات دئیے، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا،ہم نے اپنے دور میں 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ منظورکیا، جس کی ہمیں سزا ملی۔ سابق صد ر نے کہا کہ لانگ مارچ کی ایسی منصوبہ بندی کرنا ہوگی جیسی 1986اور 2007میں کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا انکار کردیا اور ساتھ ہی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں