سرکاری اسپتال میں چوہوں کا راج، مریض، تیماردار پریشان، انتظامیہ لاتعلق

بنوں(آئی این پی ) کے پی میں اسپتالوں کی صفائی ستھرائی اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ ملک بھر کے متعدد سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی برائے نام ہے، اسپتال وہ جگہ ہیں جہاں مریض اپنے علاج معالجے کے لئے آتا ہے مگر ہمارے اسپتال تو خود بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں صفائی

کے ناقص انتظام کے باعث مچھر ، لال بیگ اور کھٹمل جیسے کیڑے وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ان کے ساتھ ساتھ چوہوں کی بھرمار بھی سرکاری اسپتالوں میں دیکھی جارہی ہے۔ ایسی ہی صورت حال بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ اسپتال میں نظر آرہی ہے، جہاں لوگوں کی موجودگی میں اسپتال میں چوہے چلتے پھرتینظر آتے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ سرکاری اسپتال کے کچن ان کی بہترین آماجگاہ ہیں، جہاں مریضوں کا کھانا پہلے چوہے کھاجاتے ہیں۔اسپتال میں آنے والے تیمارداروں نے کئی بار اس سنگین مسئلے کی نشاندہی اور متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ کو اپنی مشکلات سے بھی آگاہ کیا، تاہم ایم ایس نے اس سنگین معاملے پر بے بسی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close