اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ استعفی دے کر پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا غلط فیصلہ ہو گا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے استعفوں کے معاملے پر تبصرہ
کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فورم نہیں چھوڑنا چاہیے اور اگر استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو پوزیشن لی اس پر حکومت بوکھلا گئی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے جو متاثر ہو وہ عدالت جا سکتا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ درست نہیں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔ مظفر حسین شاہ نے پتہ نہیں کیوں یہ ووٹ مسترد کیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں