ن لیگی لیڈر نے نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ایم پی اےنے نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفادات پر مبنی ہے ، نواز شریف،آصف زرداری اور فضل الرحمان سیاسی تھکاوٹ کا شکار ہیں لہٰذا یہ تینوں سیاست

سے ریٹائر ہوکر اللہ اللہ کیا کریں۔ میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے اپنی جماعت ن لیگ کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے اپنےلیڈر نوازشریف پر بھی شدید تنقید کی اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر ذاتی مفادات کے لیے سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close