تحریک انصاف کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ، معتبر ن لیگی رہنما اور سابق سینیٹر عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے

کراچی (پی این آئی)2018میں ن لیگ میں شامل ہونیوالے ایم کیو ایم کے سابق رکُن اور سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رُکن اور سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ

الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔خیال رہے کہ تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018ءمیں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ میں شامل ہوتے وقت یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ وہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ایم کیو ایم کے سابق رکُن اور سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رُکن اور سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close