مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو بڑا جھٹکا دیدیا، استعفے نہ ملنے کی صورت میں اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی اورتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ آنے تک لانگ میں نواز شریف اور آصف زرداری کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ، دو اور جماعتوں کا

کہنا ہے کہ ہم استعفے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں بہت زیادہ اندرونی مداخلت شروع ہوگئی ہے کہ آپ نے تباہ کردیا ہے جماعت کو اور مریم نواز کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا ہے۔جس وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اُس وقت تک نواز شریف اور آصف زرداری کا لانگ مارچ میں ساتھ نہیں دیں گے، جب تک پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے نہ دے دیں۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا پیپلزپارٹی اور ساتھ دو اور جماعتوں نے واضح کہا ہے کہ ہم نے استعفے نہیں دینے۔ کیا ہم مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے ذاتی غلام ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کراچی سے لانگ مار چ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کرنے سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر تمام اپوزیشن جماعتوں سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا تھا،جس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم استعفے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔ سینئر صحافی اورتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ آنے تک لانگ میں نواز شریف اور آصف زرداری کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں