پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہو گا اور عیدالفطرکس تاریخ کو منائی جائیگی؟پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)ملک میں ماہ شعبان کا آغاز، شب برات 29 مارچ کو ہو گی، رمضان المبارک کے آغاز میں بھی کم وقت باقی رہ گیا، ماہ مبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں ہوا تھا۔ اجلاس کی

صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس کے دوران ملک بھر سے چاند کی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ملک کے کسی کونے سے شعبان کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا۔ جبکہ آج بروز پیر شام کے وقت چاند نظر آنے کے بعد ملک میں ماہ شعبان کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ ماہ شعبان کے آغاز کے بعد ملک میں شب برات 29 مارچ کی شب کو منائی جائے گی۔جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ہجری کلینڈر کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ سے ہوگا۔اور ملک میں عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ ماہ شعبان کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرنے والے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا انتظار اب جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ مبارک کے آغاز میں اب صرف 29 دن باقی ہیں۔ رواں سال روزے کا دورانیہ کتنا ہو گا؟ پہلا روزہ کس تاریخ کو ہو گا اور عید کب منائی جائیگی؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی دُبئی(پی این آئی) امارات میں 60 لاکھ سے زائد مسلمان موجود ہیں، اس مُلک میں اسلامی تہوار بہت زیادہ مذہبی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔تاہم سب سے زیادہ اہمیت رمضان المبارک کی ہوتی ہے جس کا یہاں پر مقیم غیر ملکیوں سے بھی احترام کروایا جاتا ہے۔عوامی مقامات پر بھی کھانے

پینے پر پابندی پر بھی سختی سے عمل کروایا جاتا ہے۔کیونکہ ماہِ رمضان کو تمام اسلامی مہینوں میں فضیلت حاصل ہے۔ یہ رحمتوں ، برکتوں اور فضائل سے بھرا مہینہ مسلمانوں کی شفاعت و مغفرت اور نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، روح کی پاکیزگی حاصل کرنا بھی اس مہینے میں ممکن ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مومنین کو اس مہینے کا بے تابی سے انتظار ہوتا ہے۔ تاہم اب امارات میں مقیم افراد کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔اگر آپ امارات میں مقیم ہیں اور رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے لیے اگلے ماہ اپریل کے دوران شروع ہونے والے روزوں کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں تو آپ کے لیے چند اہم معلومات ہیں۔امارات میں اس بار وزوں کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہو گا۔ اماراتی ماہر فلکیات اور عرب فیڈریشن فار سپیس اینڈ آسٹرونومی کے ممبر نے بتایا کہ امارات میں پہلے روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 14 منٹ ہو گا۔جبکہ دیگر خلیجی ممالک

میں پہلے روزے کا دورانیہ ایک دو منٹ زیادہ یا کم ہو سکتا ہے۔ پہلے روزے کی سحری کا آغاز 4 بجکر 27 منٹ تک ہو گا۔ جبکہ افطار کا وقت 6 بجکر 41 منٹ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ امارات میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 12 اپریل کو صبح 6 بج کر 31 منٹ پر ہو گی۔ اور یہ غروب آفتاب کے 20 منٹ بعد اکثر مقامات پر دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ عید الفطر کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی کہ اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا، جس کی وجہ سے عید الفطر 13 مئی 2021ء کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔ یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close