اگر مگر کا سلسلہ ختم، پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفے دے گی یا نہیں؟ اعلیٰ قیادت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعلی خواب دکھانےوالےاورانقلاب لانےوالےبےنقاب ہوگئے،استعفوں کےمعاملے پرکل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا،حکومت جان لے کہ اب الیکشن کمیشن کے نہیں عمران خان

کےاستعفےکاوقت ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ضمنی اورسینیٹ کےالیکشن نےحکومت کی قلعی کھول دی ہے،چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے نام تھے، ہمارے 7 ووٹوں کو کینسل کیا گیا، نام پر مہر لگانے سے کیا ووٹ کینسل ہوتا ہے؟ یوسف رضا گیلانی کو49 ووٹ ملے ہیں،یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونا دھاندلی نہیں بلکہ ڈاکہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں جارہے ہیں، یہ تاخیری حربےاستعمال کرتے ہیں، ہم انصاف کے حصول کیلئے عدالت سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کریں گے، جعلی انقلاب لانے والے ایکسپوز ہو گئے۔قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن سےاستعفیٰ مانگتےہیں لیکن اب عمران خان کےاستعفےکاوقت ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےالیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور اس کے تمام ممبران اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔ کوئی مانے یا نہ مانے ہم آپکو استعفے دینے پر تیار ہیں،اہم ترین جماعت نے مولانا فضل الرحمٰن کو یقین دہانی کرا دی لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو استعفوں سے متعلق بڑی پیشکش کردی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کو تیار ہیں، کوئی اور جماعت مانے نہ مانے ہم استعفے دینے کیلئے تیار ہیں،آپ جب چاہیں استعفوں کا اعلان کردیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بڑی آفر کی ہے کہ آپ جب چاہیں استعفے دے سکتے ہیں، آپ بطور پی ڈی ایم صدر استعفوں کے اعلان میں بااختیار ہیں، ہم استعفے دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کو تیار ہیں، کوئی اور جماعت مانے نہ مانے ہم استعفے دینے

کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ اور استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ کیونکہ سینیٹ میں چیئرمین کے الیکشن کے بعد پی ڈی ایم ، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ودیگر جماعتیں شدید سیاسی ردعمل دینے کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب آج مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل منگل کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی اور پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ بتانے کے لیے ہر چند کہ آپ اکثریت میں ہیں تاہم آپ کو ہارنا ہے اور اقلیت نے جیتنا ہے 2018 سے ملکی سیاست میں اس طرح کی مداخلت ہے، ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ سینیٹ ہال میں الیکشن بوتھ میں کیمرے کس نے لگائے کس طرح اس کا انتظام کیا

گیا اور پھر یہ بے نقاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب مریم نواز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اب ان کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب نے کورٹ سے رجوع کیا اور دعویٰ یہ کیا کہ وہ ضمانت پر رہائی کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں، اداروں کے خلاف بولتی ہیں، کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر نیب کی ذمہ داری صرف کرپشن کا خاتمہ اور احتساب کرنا ہے تو دیگر اداروں کے ترجمان بننے سے ہمارے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ادارہ طاقتور اداروں کی کٹھ پتلی ہے اور آج ان کا حق نمک ادا کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسی صورتحال میں عدالتیں اب آخری امید بن گئی ہیں، سینیٹ میں جائز ووٹس مسترد کرنے کے بعد یہ ملبہ بھی عدالت پر ڈال دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تقریباً 2 ارب روپے کے نادہندہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی، اس پر کسی امیدوار نے اعتراض نہیں کیا جبکہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کریں تو ہمیں فوری طور پر الیکشن کمیشن اور محکمے کہتے ہیں کہ آپ فلاں چیز کے

نادہندہ ہیں تو یہاں پر کیا سارے ادارے اندھے ہوچکے تھے اور صرف مدِ مقابل امیدوار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعتراض کرے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس قسم کی صورتحال میں ملکی سیاست پاکستان کے آئین کے مطابق نہیں چل رہی، ہم الیکشن کو دھاندلی زدہ الیکشن کمیشن قرار دیتے ہیں یہ قطعی اور واضح مؤقف ہے، پھر ڈھائی سال کے عرصے میں معیشت تباہ کردی گئی، عام آدمی کی زندگی تباہ کردی گئی ایسی صورت میں قوم کا فرض ہے کہ وہ اپنا قومی سطح کا فرض ادا کرے۔سینٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں شکست سے متعلق سوال کے جواب میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ انتخاب میں ہمارے ووٹس کس طرح کم ہوئے اس بارے میں پی ڈی ایم اجلاس میں گفتگو ہوگی کہ یہ وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں اس کے پسِ پردہ کچھ لوگ کام کررہے ہوں گے، دھمکیاں، دباؤ، لالچ دے رہے ہوں گے اسے انجینیئرڈ الیکشن کہا جاتا ہے۔کیا

لانگ مارچ رمضان میں بھی جاری رہے گا کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی بہرحال لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا۔سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد توڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی ایک رکن کی دغا سے پارٹیوں کی سیاسی پوزیشن تبدیل نہیں ہوا کرتی، یہ ہر جماعت کے ساتھ بارہا ہوا کہ ان کے اراکین نے اپنا ووٹ غلط استعمال کیا لیکن اسے پارٹی پالیسی قرار دے دینا مناسب نہیں، اپوزیشن متحد ہے اور اسے متحد رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close