یوسف رضا گیلانی کی ایک ووٹ سے برتری، عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم امیدوار کے حق میں آنے کا مکان، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

حیدرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست ہوئی ، عدالتی فیصلہ آئے گا تو معلوم ہوجائے گا، سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کو فتح ہوئی، پی ڈی ایم امیدوار کو49 اور حکومتی امیدوار کو 48 ووٹ پڑے، کل پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں

بڑے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سندھ سمیت پنجاب میں اپوزیشن جیت گئی، عوام نے حکومت کو مسترد کیا، سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا ، ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، بلکہ انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت ہوئی، وزیراعظم کو ان کے اپنے ہی حلقے میں ہرا دیا،وزیراعظم بننے کے لیے ہم نے گیلانی کوسینیٹ کی سیٹ جتوائی، جس سے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں شکست ہوئی، اسی طرح چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں بھی حکومت کو شکست ہوئی،گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی جیت ہے، ہمارے صوبے کا پریزائیڈنگ آفیسر جو سندھ کا ہی سینیٹر ہے، اس نے جائز ووٹوں کو مسترد کرکے مخالف امیدوار کو کرسی پر بٹھا دیا، عدالت کا فیصلہ آئے گا توعوام کو معلوم ہوجائے گاکہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کوچیئرمین سینیٹ الیکشن میں بھی فتح ہوئی ہے۔کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کے ہر شہر میں درخت لگائیں گے، کراچی میں ارب فارمنگ کا سلسلہ چل رہا ہے، لیاری ریور سمیت مختلف جگہوں پر درخت لگا رہے ہیں ، درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہونے میں مدد ملے گی، خان صاحب کا ایک ارب درخت لگانے کا وعدہ سندھ حکومت نے پورا کرکے دکھایا۔ہم حیدرآباد میں ایک لاکھ درخت لگا رہے ہیں، پلانٹ ٹیشن سے لوگوں کو روزگار دے سکیں گے اور زمینوں کو مافیا قابض نہیں ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں