پی آئی اے نےبڑے دوست ملک کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان کر دیا

اسلام باد(آئی این پی ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان کردیا ، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3 پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا ،

پی آئی ایلاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کر ے گی ، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔ فضائی سفرکی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت ہوگی، پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال قبل بند کیا گیا تھا۔ خیال رہے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر غلام سرور نے ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ہوا بازی سمیت مختکف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین طویل المدت بھائی چارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔۔۔۔پی ٹی آئی لیڈر پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت ن لیگی کارکنان پکڑے گئےلاہور(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت نون لیگی کارکنان کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔ پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں نون لیگی کارکنان پہلے سے موجود تھے۔ اس دوران ان کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت نون لیگی کارکنان نے موقع پاتے ہی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی تاہم پولیس نے ان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ اس سے پہلے ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان

ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران مخالف کارکنان کے مابین لڑائی بھی ہوئی، دھینگا مشتی میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں