سینیٹ کی وائرنگ خراب کرنے پر مصطفی نواز اور مصدق ملک کو 54 ہزارکا بل بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک پر سینیٹ میں خفیہ کیمروں کے نام پر سی سی ٹی وی کی وائرنگ خراب کرنے کا الزام عائد کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مصطفی نواز اور مصدق ملک نے سی سی ٹی وی کی وائرنگ اسپائی کیمرہ کہہ کے خراب کی۔انہوں نے کہاکہ دونوں کو سینیٹ میں خفیہ کیمروں کے نام پر سی سی ٹی وی کی وائرنگ خراب کرنے پر حکومت 54 ہزار روپوں کا بل بھیج رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close