کراچی(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز کو اگر کچھ ہوا تو اس جعلی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، اپوزیشن کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیئے حکومت کسی بھی گھٹیا حرکت اور حربے تک جا سکتی ہے، حکومت لانگ مارچ سے شدید خوف زدہ ہے،پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس نا اہل حکومت کو ہر حال میں گھر بھیج کر رہیں گے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مسلم لیگ ن ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت کی وجہ سے اس وقت مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ایک سروے رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں تقریبا 14فیصد اضافہ ہوا ہے، دودھ، آٹا، دالیں، چاول سمیت مختلف اشیاء کے نرخوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہورہا ہے ہر روز سبزی، فروٹ اور مرغی کی نرخوں میں تبدیلی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگیوں میں ایسی تبدیلی برپا کی ہے کہ غریب لوگ بھوک اور بیروزگاری سے مر رہے ہیں، غریب عوام کے گھر توڑے جارہے ہیں ان کو بے گھر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ دودھ اس وقت 130سے لیکر 140روپے فی کلو بیچا جارہا ہے اور اگر دوسری جانب نظر ڈالیں تو ادویات بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں عمران خان کی حکومت کی ناقص پالیسوں کیوجہ سے ملک میں ایک ایسا مہنگائی کا طوفا ن برپا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ملک کے کونے کونے میں عوام مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں جب تک تحریک انصاف کی حکومت ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پستے ہی رہیں گے یہ نا اہل لوگ ہیں اور عوام کو کچھ بھی ڈلیور نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہر وقت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کی لیئے سوچتے رہتے ہیں وہ کبھی بھی خدمت خلق نہیں کرسکتے پی ٹی آئی والے کبھی بھی عوام کے مسائل کو حل نہیں کر سکتے کیونکہ ان لوگوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی قابلیت ہی نہیں ہے یہ لوگ چور راستوں سے حکومت میں آئے ہیں اور ہر جگہ ڈاکہ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کا ثبوت سینیٹ الیکشن ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان میں اگر تھوڑی سی بھی شرم اور پی ٹی آئی والوں میں تھوڑی سی بھی حیا باقی ہے تو اخلاقی جرائت کا مظاہرہ کریں اور حکومت چھوڑ دیں تا کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں