مرد و خواتین، خواجہ سراؤں میں 30 ارب قرضے، پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز

لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا، پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان

میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جاچکے ہیں، سکیم کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں، پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراوں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، لیکن پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔۔مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے،
فواد چوہدری بھی یونیورسٹی میں پروپوزل کے معاملے میں کود پڑے
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت

رکھتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں