اسلام آباد میں کورونا وائرس کا تناسب تیزی سے بڑھنے لگا تین سیکٹر بند کرکے مکینوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)شہر اقتدار کورونا وائرس کی تیسری لہر کی لپیٹ میں آگیا مثبت کسیز کا تناسب تیزی سے بڑھنے لگا ،تین سیکٹرز میں صورتحال سنگین ہو گئی ، وائرس کا پھیلا ئوروکنے کیلئے انتظامیہ متحرک ،تینوں علاقوں کو سیل کرکے مکینوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد

میں کورونا کے تیز وار شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک بڑھ گئی ہے، تین سیکٹرز ہارٹ اسپاٹ کی فہرست میں بھی آگئے، چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد سے 345 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او کے مطابق سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو سب سے زیادہ متاثر علاقے ہیں جہاں 280فیصد کسیز کی تشخیص ہوئی ، متعلقہ علاقوں میں متاثرین کے گھر والوں کو قرنطینہ کردیا گیا،تینوں سیکٹرز میں کنٹیکٹ ٹریسنگ اور سرویلنس کا عمل بھی جاری ہے، اسلام آباد کے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے تینوں سیکٹرز کو اتوار کی رات سیل کر دیا گیا، کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکوں کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، تمام تہواروں اور اجتماعات کو جاری کردہ این او سی واپس لے لئے گئے ہیں، کسی بھی طرح کی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی واضح رہے کہ اسلام آباد میں برطانیہ طرز کا وائرس پھیل رہا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close