تعلیمی وظائف، ایچ ای سی نے بلوچستان کے طلبہ سے 18مارچ تک درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد(آئی این پی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے مقامی اور بیرون ملک جامعات میں ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے تعلیمی وظائف کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ مقرر کی ہے،تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ڈومیسائل

یا مقامی سر ٹیفکیٹ کے حامل طلبہ ملک میں ایل ایل بی اور ایل ایل ایم اور بیرون ممالک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے تعلیمی وظائف حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں،متعلقہ پروگراموں میں اہلیت پر پورا اترنے والے طلبہ Eportal.hec.gov.pkکے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ان تعلیمی وظائف کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے جو خصوصی طور پر ملک کے پسماندہ علاقوں کے لئے شروع کیئے گئے ہیں،پندرہ سے بیس فیصد تعلیمی وظائف کوئٹہ میں اگست دوہزار سولہ میں ہونے والے بم دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔۔۔۔پی ڈی ایم کا بالر اچھا نہیں تھا، ہم نے چھکا لگایا،
وہ گیند کے پیچھے پھر رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے تبصرے
پشاور(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا بالر اچھا نہیں تھا، ہم نے چھکا لگایا اور وہ گیند کے پیچھے پھر رہے ہیں،اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہاکہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور عمران خان کا بھی بہت مشکور ہوں جنہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مجھے منتخب کیا، یہ میرے اعزاز کی بات ہے کہ انضمام کے بعد ایکس فاٹا کو

عہدہ ملا ہے،ہمارا قبائلی محروم ہے، جس طرح وزیراعظم نے فنڈز دیئے ہیں، انھیں استعمال میںلانا ہے، انہوں نے کہا فنڈز کے حوالے سے مکمل پروگرام اور کمیٹی بن چکی ہے کمیٹی میں وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ بھی ہے امید ہے اور کوشش کرونگا کہ میرے آنے سے اچھی سی اچھی قانون سازی ہو،سینیٹ انتخاب پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شکست ہونی تھی، ساتھیوں کو مجھ پر اور صادق سنجرانی پر اعتبار تھا، ہم نے تین سال گزارے ہیں ہم ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے، جو کرپشن میں ملوث تھے،ان کا کہنا تھا کہ میں ایوان بالا میں ہوں، اچھی سی اچھی قانون سازی کرونگا کیونکہ جتنی اچھی قانون سازی ہوگی، اتنا اچھا ہمارا مستقبل ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close