پشاور(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا بالر اچھا نہیں تھا، ہم نے چھکا لگایا اور وہ گیند کے پیچھے پھر رہے ہیں،اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہاکہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور عمران خان کا بھی بہت
مشکور ہوں جنہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مجھے منتخب کیا، یہ میرے اعزاز کی بات ہے کہ انضمام کے بعد ایکس فاٹا کو عہدہ ملا ہے،ہمارا قبائلی محروم ہے، جس طرح وزیراعظم نے فنڈز دیئے ہیں، انھیں استعمال میںلانا ہے، انہوں نے کہا فنڈز کے حوالے سے مکمل پروگرام اور کمیٹی بن چکی ہے کمیٹی میں وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ بھی ہے امید ہے اور کوشش کرونگا کہ میرے آنے سے اچھی سی اچھی قانون سازی ہو،سینیٹ انتخاب پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شکست ہونی تھی، ساتھیوں کو مجھ پر اور صادق سنجرانی پر اعتبار تھا، ہم نے تین سال گزارے ہیں ہم ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے، جو کرپشن میں ملوث تھے،ان کا کہنا تھا کہ میں ایوان بالا میں ہوں، اچھی سی اچھی قانون سازی کرونگا کیونکہ جتنی اچھی قانون سازی ہوگی، اتنا اچھا ہمارا مستقبل ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں