عورت مارچ، وزیر مذہبی امور نے خبردار کر دیا گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کر کے مقدمات درج کرائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہے کہ عورت مارچ پربینرزاورگستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ملوث کرداروں کو بے نقاب کریں گے ، اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ پربینرزاورگستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی

جارہی ہیں، سوشل میڈیاپرمبینہ جاری موادکی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے ۔۔۔تھوک کر چاٹنے کا عمل شروع؟
پائلٹس کے منسوخ شدہ لائسنسوں کی بحالی کے لیے نظر ثانی بورڈ قائم کر دیا گیا
کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نیمنسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کے لیے نظر ثانی بورڈ قائم کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں 3رکنی نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا ہے، جو پائلٹس کے منسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کے حوالے سے کام کرے گا،یہ بورڈ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سی اے اے کی سفارش اور متعلقہ پائلٹس کی درخواستوں کا جائزہ لے گا، جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن حسن نقوی اس بورڈ کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں،سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایوی ایشن کیپٹن ضیا خان نظر ثانی بورڈ کے رکن ہوں گے، جب کہ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر تیمور حسین بطور رکن بورڈ میں شامل کیے گئے ہیں،یہ بورڈ لائسنسز کے جائزے کے بعد متعلقہ احکامات، سفارشات اور پائلٹس کی درخواستیں ممکنہ بحالی کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کرے گا،یاد رہے کہ نظر ثانی بورڈ کے قیام کے لیے 14 جنوری کو وفاقی حکومت نے احکامات جاری کیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں