تھوک کر چاٹنے کا عمل شروع؟ پائلٹس کے منسوخ شدہ لائسنسوں کی بحالی کے لیے نظر ثانی بورڈ قائم کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نیمنسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کے لیے نظر ثانی بورڈ قائم کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں 3رکنی نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا ہے، جو پائلٹس کے منسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کے حوالے سے کام

کرے گا،یہ بورڈ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سی اے اے کی سفارش اور متعلقہ پائلٹس کی درخواستوں کا جائزہ لے گا، جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن حسن نقوی اس بورڈ کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں،سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایوی ایشن کیپٹن ضیا خان نظر ثانی بورڈ کے رکن ہوں گے، جب کہ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر تیمور حسین بطور رکن بورڈ میں شامل کیے گئے ہیں،یہ بورڈ لائسنسز کے جائزے کے بعد متعلقہ احکامات، سفارشات اور پائلٹس کی درخواستیں ممکنہ بحالی کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کرے گا،یاد رہے کہ نظر ثانی بورڈ کے قیام کے لیے 14 جنوری کو وفاقی حکومت نے احکامات جاری کیے تھے۔۔۔۔ارلیمنٹ کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا
پریزائڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا،پیپلز پارٹی قابو سے باہر ہونے لگی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے پارلیمنٹ کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے چئیرمین سینٹ کے معاملے پر لیگل کمیٹی بنائی ہے منگل یا بدھ کو ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ،حقیقت یہ ہے یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوئے ہیں ان کی جیت پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیاپریزائڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا،پیپلزپارٹی استعفی دینے کے لئے ہر

وقت تیار ہے پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی ہم استعفی دینے کے لئے تیار ہیں حکومت کچھ بھی کر لے لانگ مارچ آنے والا ہے تمام معاونین وقت ضائع کرتے ہیں اور شام کو چئیرمین پیپلز پارٹی سے وٹس ایپ پر رابطے کرتے ہیں سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہائوس کے کسٹوڈین ہیں وہ بتائیں کہ کیمرے کس نے لگائے اگر ان کو بھی پتہ نہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی،سینیٹر پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،سینیٹر روبینہ خالد اور پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کی بڑی فکر ہو رہی ہییوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں حقیقت یہ ہے یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوئے ہیں ان کی جیت پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے ،پریزائڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا تعلق جی ڈی اے سے ہے جو حکومت کے اتحادی ہونے کی وجہ سے جانبدار تھے ،چیئرمین سینیٹ الیکشن کی رات کو پارلیمنٹ ہائوس میں کیا کر رہے تھے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹ کیمرہ سکینڈل واٹر گیٹ اسکینڈل سے بڑا سکینڈل ہے پی ٹی آئی کے دوست پی ڈی ایم کے بجائے اپنی فکر کریں پی ڈی ایم باہمی مشاورت کے بعد پنجاب میں عدم اعتماد لائے گی،

شبلی فراز نے ملکی معیشت کی بہتری بارے جھوٹ بولے شہری غربت، بیروزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت کچھ بھی کہے لانگ مارچ آنے والا ہے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیس پنجاب سے سامنے آ رہے ہیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے امیدوار کو کم ووٹ ملنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پر کمیٹی بنائی جائے گی پیپلزپارٹی نے چئیرمین سینٹ کے معاملے پر لیگل کمیٹی بنائی ہے منگل یا بدھ کو ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے پیپلزپارٹی استعفی دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی ہم استعفی دینے کے لئے تیار ہیں ہم استعفوں کو ایٹم بم کہتے ہیں پی ڈی ایم کے فیصلوں پر مکمل عمل کریں گے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومتی ترجمان اپنے لیڈر کو بچائیں ہم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں سولہ لوگوں کو نکالا گیا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی شبلی فراز اور مراد سعید میں زیادہ بولنے کا مقابلہ ہے شبلی فراز کے خاندان کی پیپلزپارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں،مرکزی رہنما و سینیٹرپلوشہ خان نے کہا کہ تمام معاونین وقت ضائع کرتے ہیں اور شام کو چئیرمین پیپلز پارٹی سے وٹس ایپ پر رابطے کرتے ہیں وقت آنے پر رابطوں کو سامنے لے آئیں گے حکومت کی کشتی میں سراخ ہو چکے ہیں چئیرمین کی کرسی پر کسی کو بٹھانے

سے مہنگائی ختم نہیں ہو جائے گی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے ان کی اگلی جماعتوں میں شمولیت کے لئے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں ان کی بے چینی سمجھ آتی ہے چوروں سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بھاشن دے رہے ہیں سلگتی چنگاری پھٹے گی آپ کو بھاگنے کا مئوقع نہیں ملے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں