اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی حکومت نے عورت مارچ میں متنازع بینرز اور نعرے لگانے والوں کے خلاف مقدمات بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے موقعے پر متنازع بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی وزیر
نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری شدہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ کے بینرز کو فوٹو شاپ کرکے نشر کرنے والے عناصر کو بھی سزا ملے گی۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر ہونے والے عورت مارچ میں متنازع بینرز اور نعروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ مارچ کے منتظمین اور شرکا کا موقف ہے کہ ویڈیوز اور تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان میں متنازع مواد شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں