کون کونسے حکومتی اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے بلاول زرداری سے رابطے شروع کر دیئے؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنمااورنومنتخب سینیٹر پلوشہ خان نےدعویٰ کرتےہوئےکہاہےکہ سارے ملک کاکچراتحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جمع ہے،وزراء دفتروں میں بیٹھ کرکام کرنے کی بجائے ہمارےقائدین پرکیچڑ اچھال رہےہیں،معاونین شام کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

زرداری سےواٹس ایپ پررابطےکرتےہیں،ان کی اگلی جماعتوں میں شمولیت کےلئےدرخواستیں موصول ہوگئی ہیں،وقت آنے پر رابطوں کو سامنے لے آئیں گے۔اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےسینیٹرپلوشہ خان نےکہاکہ جو طمانچہ گیلانی نےاِن کےمنہ پرماراہے،اُسکی آوازاِن کےکانوں میں گونجتی رہےگی،چھینی ہوئی چیز پربھی انہیں چین نہیں ہے،مہنگائی عروج پر ہے،بےامنی اور مہنگائی سےلوگ پریشان ہیں لیکن وزراء دفتروں میں بیٹھ کرکام کرنے کی بجائے ہمارے قائدین پرکیچڑ اچھال رہےہیں،ووٹ چورشورمچاکر قوم کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سینیٹرز کے خلاف گمراہ نہیں کرسکتے، عادی ووٹ چور منظم انداز میں پی ڈی ایم کے خلاف شور مچارہے ہیں،چوروں سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بھاشن دے رہے ہیں ،پی ڈی ایم متحد ہے اور کوؤوں کے شور سے متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نےکہاکہ چیئرمین کی کرسی پرکسی کوبٹھانےسےمنہگائی ختم نہیں ہوجائےگی،سلگتی چنگاری جب پھٹےگی تو آپ کو بھاگنےکاموقع نہیں ملےگا،رولنگ حربے کےذریعے سینیٹ میں ووٹ پر ڈاکا مارا گیا ہے،سینیٹ میں ووٹ چوروں کومن مانی کرنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close