لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ نے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے حکومت چند دن کی مہما ن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنمامیاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی کو غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹنے دیں گے،پاکستان کے مسائل کا حل آئینی بالادستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انکی آخری اچھل کود ہے کیو نکہ یہ جانے والے ہیں۔
نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آواز دبانے کے لئے باربا رنیب کے بلاوے بھیجے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی وزراء کی الیکشن کمیشن پر تنقید جاری، سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف ماناجاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا، آئین کے مطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) میں فری اینڈ فیئر قانون کے مطابق انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 218(3) میں honest، فیئر، فری، قانون کے مطابق الیکشن organise اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ۔ سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی۔ وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن process پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاآئینی موقف ماناجاتاتوانتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا۔وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف ماناجاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا، آئین کے مطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں