کورونا کا دباؤ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بند کر دیا گیا، سخت احکامات جاری

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے،کورونا کے پھیلاؤ کے سبب پارلیمنٹ ہاؤس میں کام کرنے والے عملے کو بھی رکاوٹوں کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک

اعلامیے کے مطابق کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی اس پابندی سے متاثر ہوئے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عملے کو بھی کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے میںبتایا گیا ہےکہ 17مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلاسکیں گے اور 17مارچ سے دفتری اوقات 10 سے 4 بجے تک ہوں گے جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اسحاق ڈار کی چھٹی، حکومت نے حفیظ شیخ کو سینیٹ میں لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن کی سینیٹ میں ایک نشست کم ہونے کا امکان اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹ کا رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا الیکشن جیتنے کے بعد حکومت کا اعتماد بحال

ہو گیا ہے اور حفیظ شیخ کو ایوان بالا کا حصہ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کو جون سے قبل سینیٹر بنایا جائے گا۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسحاق ڈار کی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی کراوائے گی۔کیونکہ تین سال گزر گئے ہیں اور اسحاق ڈار نے اپنی نشست پر حلف نہیں اٹھایا اور اس پر قانون بھی خاموش ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے یہ نشست خالی کرائی جائے گی۔۔ اسحاق ڈار گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اب اگر وہ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو آس صورت میں پنجاب میں اکثریت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف باآسانی حفیظ شیخ کو سینیٹر منتخب کروا سکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کی37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341

اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close