تشویشناک بیماریاں پھیلنے لگیں، پاکستان کے اہم شہر میں زیر زمین 90 فیصد پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

سرگودہا (پی این آئی) پاکستان کے بڑے اور اہم شہر میں زیر زمین پانی مضر صحت ہے، جسے استعمال کرنے والے شہری مسلسل تشویشناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،طبی ماہرین کی اہم ترین تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے اہم شہر سرگودھا میں 90 فیصد زیر زمین پانی مضر

صحت ہے جس کے باعث گیسٹرو، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس، گردوں اور جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ س تنظیم نے اس حوالے سے جو تجزئیے کرائے ان کی رپورٹس کی بنیاد پرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے تشویشناک انکشاف کیاہے کہ ضلع سرگودھا کی 40 لاکھ آبادی میں سے 9 فیصد لوگ پینے کا مضر صحت پانی استعمال کررہے ہیں جس کے باعث انسانی جسم میں قوت مدافعت کم ہورہی ہے اور شہری پیٹ کی بیماریوں ، ہیپا ٹائٹس ، یرقان اور گردے فیل ہونے کی حد تک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔اس حوالے سےعوامی حلقوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں پینے کے صاف پانی کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے جو ناکارہ ہوگئے ہیں، شہری نہر لوئر جہلم کے کنارے لگے ہینڈ پمپس اور واٹر سپلائی پر جاکر مہنگے داموں پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ان حلقوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر سیوریج کے گندے پانی اور گندگی کے باعث موسم گرما میں صورتحال مزید گھمبیر بھی ہوسکتی ہے۔۔۔۔ اسحاق ڈار کی چھٹی، حکومت نے حفیظ شیخ کو سینیٹ میں لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن کی سینیٹ میں ایک نشست کم ہونے کا امکان اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹ کا رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے

مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا الیکشن جیتنے کے بعد حکومت کا اعتماد بحال ہو گیا ہے اور حفیظ شیخ کو ایوان بالا کا حصہ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کو جون سے قبل سینیٹر بنایا جائے گا۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسحاق ڈار کی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی کراوائے گی۔کیونکہ تین سال گزر گئے ہیں اور اسحاق ڈار نے اپنی نشست پر حلف نہیں اٹھایا اور اس پر قانون بھی خاموش ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے یہ نشست خالی کرائی جائے گی۔۔ اسحاق ڈار گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اب اگر وہ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو آس صورت میں پنجاب میں اکثریت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف باآسانی حفیظ شیخ کو سینیٹر منتخب کروا سکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کی37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی

اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close