اپوزیشن جماعتیں سڑک پر نکل آئیں، شدید احتجاج

خانیوال (آئی این پی) مسلم لیگ ن اورپی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں کی جانب سے دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی قوم کش اور انتہائی خطرناک مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف جماعتوں کے رہنماں اورلوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت ایم این اے محمدخان

ڈاہاضلعی ضلعی مسلم لیگ ن چوہدری ضیا الرحمنٹکٹ ہولڈرز رانا سلیم حنیف سابق ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام شبیرساقیصدرپی پی 206شیخ فتح علیضلعی جنرل سیکرٹری فرخ خان ڈاہاضلعی صدرخواتین ونگ غزالہ شاہین وائیںرانا محمد کاشف خان جنرل سیکرٹری پی پی 208شیخ محمدعلی ایڈووکیٹ ،کوثرڈاہا ایڈووکیٹ ،مظہر چوہان ،محمدارشاد گادھی ودیگر نے کی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم این محمدخان ڈاہا اورضلعی صدرچوہدری ضیا لرحمن نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے پوری قوم کا جینا دوبھرکردیا ہے آج لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیںبے بس قوم اب نوازشریف کی واپسی کے لیے دعائیں کررہی ہے۔رانا محمد سلیم حنیف چوہدری فضل الرحمن شیخ فتح علی اورغزالہ شاہین وائیں نے کہاکہ اس وقت کھانے پینے کی اشیاادویاتکھادیںبجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیںلوگ بے روزگاری اورجان لیوا مہنگائی کی وجہ سے کہیں اپنی اولاد فروخت کررہی ہے تو کہیں لاچار ومجبور ماں باپ اپنے معصوم بچوں کیساتھ نہروں میں کود کر خودکشیاں کے مرتکب ہورہے ہیں لیکن ہمارا لمیہ کہ ترقی کی راہ پر گامزن قوم کو بغض نواز شریف میں ایک ایسے جھوٹیبہتان تراش اورنااہل سلیکٹیڈ ٹولے کے حوالے کردیا گیا ہے جو چور مچائے شور والی پالیسی پر عمل پیر اہے۔غلام شبیر ساقیفرخ خان ڈاہارانا کاشف شیخ محمد علی ،کوثرڈاہا

ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے کہاکہ حکمران خود آٹاچینیادویات وغیرہ غائب کرکے ان کی من چاہی قیمتیں وصول کررہے ہیں ملک پر کمیشن مافیا کا راج ہے جنہوں نے قوم کو اندھیرے کنویں میں دھکیل کر اب مزید بربادی کی ٹھان رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close