وہ خاتون صحافی جس نے پی ڈی ایم کو چئیرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ہی پی ڈی ایم کو اپنے سات سینیٹرز سے متعلق خبردار کر دیا تھا

لاہور (پی این آئی )گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت نے اپوزیشن کو اکثریت رکھنے کے باوجود شکست سے دو چار کر دیاہے ، یوسف رضا گیلانی 42 ووٹ لینے کامیاب رہے اور ان کے سات ووٹ مسترد ہوئے جبکہ صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے۔اس

صورتحال سے متعلق پاکستان کی معروف صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا ، الیکشن سے ایک روز قبل غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”مشتری ہوشیار باش!! حکومت کے پاس چیئرمین سینیٹ کی نمبرگیم48ہوچکی ہے۔چئیرمین منتخب کروانے کیلئے51ووٹ درکارہیں۔اپوزیشن اپنے5-7اراکین کی خبرلے! مصدّقہ اطلاعات ہیں گڑبڑحتمی مراحل تک پہنچ چکی ہے۔ اگر ابھی تدارک نہ کیاگیا تو سنجرانی کے اضافی ووٹ پکّے۔ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔“غریدہ فاروقی کی کہی گئی بات درست ثابت ہوئی اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے جبکہ سات ووٹ مسترد ہو گئے ۔سینئر صحافی نے ٹویٹر پر الیکشن کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا، اِس کا سادہ سا فوری مطلب تو یہ ہے کہ گیلانی الیکشن میں ووٹ جان بوجھ کر ضائع کیے گئے موقع فراہم کیا گیا پریذائیڈنگ آفیسر کو۔اپوزیشن کو 5-7ممبران کے بارے خبردار کیا تھا اور آج 7ہی ووٹ ضائع ہوئے۔“ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگانے والے سینیٹر کا نام سامنے آگیا اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگانے والے سینیٹر کا نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ایک میڈیا کے دوست سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک ڈپٹی چئیرمین بننا چاہتے تھے لیکن انہیں امیدوار نہیں بنایا گیا تو انہوں نے آج مبینہ طور پر غصے میں دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈال دیا جس سے ان کا ووٹ ہی مسترد ہو گیا۔خیال

رہے کہ حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ، ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نتائج کا اعلان کیا ، جن کے مطابق حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفورحیدری 44 ووٹ حاصل کرسکے جب کہ 98 ووٹوں میں سے کوئی ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا ، جس کے ساتھ ہی مرزامحمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close