زرداری ہائوس کے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی بھی سینیٹر نے غلط مہر نہیں لگائی، بلاول بھٹو نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے پارٹی سینیٹرز اور رہنماوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پی پی چیئرمین نے کہا کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے غلط مہر دانستہ

طور پر لگائی ہے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی بھی ووٹر نے غلط مہر نہیں لگائی ، بلاول بھٹو نے اس موقع پر اپوزیشن کے تمام ہی سینیٹرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورکہا کہ سیکرٹری سینیٹ نے ووٹ ڈالنے کے طریقے کار بتانے کے دوران امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایت کی تھی، پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تمام ہی سینیٹرز نے اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دیا ہے ، اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، پریزائیڈنگ افسر کا فیصلہ جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔۔ نجی ٹی وی کے مطابق زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے غلط مہر دانستہ طور پر لگائی ہے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی بھی ووٹر نے غلط مہر نہیں لگائی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اس موقع پر اپوزیشن کے تمام ہی سینیٹرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ نے ووٹ ڈالنے کے طریقے کار بتانے کے دوران امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تمام ہی سینیٹرز نے

اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، پریزائیڈنگ افسر کا فیصلہ جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہمیں انصاف کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کے دوران چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے کیمروں کی تنصیب کے معاملے کو واٹر گیٹ کی طرح بڑا اسکینڈل قرار دیا۔اس موقع پر پی پی رہنماوں نے پارٹی چیئرمین کو تجویز دی کہ کامیابیاں جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے پارلیمان سے استعفے نہ دیے جائیں۔ذرائع کے مطابق اس پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ استعفے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں