کیا سیکرٹری سینیٹ نے سینیٹروں کو ووٹ ڈالنے کاغلط طریقہ بتایا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد (آئی این پی )سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد کی سینیٹرز کو ووٹ کا طریقہ سمجھا نے کی ایک ویڈیو سامنے آگئی جبکہ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سینیٹ نے مجھے اور فاروق نائیک کو بتایا نام کے اوپر مہربھی ٹھیک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد کی سینیٹرز کو ووٹ کا طریقہ سمجھاتے

ہوئے کی ایک تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں فاروق نائیک، سعید غنی ، شیری رحمان اور دیگر کو سینیٹرز کو ووٹ کا طریقہ سمجھارہے ہیں ۔ قاسم صمد بارہا دریافت کرنے پر واضح الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ خانے میں کہیں بھی مہر لگائی جاسکتی ہے۔ وہ ہاتھ اور پین کے ساتھ پورے دائرے کا احاطہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس میں امیدوار کے لکھے ہوئے نام کے ساتھ ساتھ خانے کے دائیں اور بائیں حتمی لکیریں بھی شامل تھیں ۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ فاروق نائیک اور میں نے سیکرٹری سینیٹ سے مہر لگانے کے بارے میں پوچھا، سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ نام کیاوپرمہربھی ٹھیک ہے۔سعید غنی نے کہا کہ شیری رحمان نے بھی پولنگ کے دوران سیکرٹری سینیٹ سیپوچھا، سیکرٹری سینیٹ نے شیری رحمان کو کہا کہ نام پرمہرٹھیک ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سینیٹ نیکہا ٹھیک ہے اور پریذائیڈنگ افسرکہتا ہے مستردہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا

گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں