چئیرمین سینیٹ کا الیکشن، کن سات سینیٹرز نے اپنے ووٹ ضائع کئے؟ فہرست لیک کر دی گئی

لاہور(پی این آئی )ڈیجٹیل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سات سینیٹرز کے نام دئیے ہیں جن کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو دئیے گئے ان سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے۔اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان سینیٹرز کے ناموں کے حوالے

سے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں سینیٹر مصدق ملک، افنان اللہ خان،روبینہ خالد،مشاہد حسین سید،آصف کرمانی،پلوشہ خان کے نام دئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے باعث ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close