سینئر صحافی حامد میر نے چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد خوشی مناتے حکومتی وزرا کو پریشانی میں ڈال دیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت لیا ہے،حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے اپوزیشن امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست دے کر اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی

ایم)نے اپنی شکست تسلیم کرنےکی بجائےعدالت میں جانےکااعلان کردیاہے،اپوزیشن جماعتیں حکومت پرتنقیدکےگولے برسانےجبکہ حکومتی وزراء اپنی اس جیت پر خوشی کے شادیانے بجانے میں مصروف ہیں،ایسے میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے “رنگ میں بھنگ” ڈالتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ حکومت گہری سوچ میں ڈوب جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ “جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں اِنہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے، انکے 49 ووٹ ہیں جبکہ حکومت 48 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدواروں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے اپوزیشن امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبد الغفور حیدری کو شکست دے دی ہے۔دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کی شکست پرعدالت میں نتیجے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیلانی کو اکثریت ہونے کے باوجود غیر آئینی اورغیر قانونی طریقے سے ہرایا گیا،حکومت نے ہر حربہ استعمال کرکے الیکشن چوری کیا،جو چیئرمین بٹھایا گیا وہ جمہوریت کی نفی کرکے بٹھایا گیا،آج جمہوریت پسندوں کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ہم اس نتیجے کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور عدالت میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں