چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ایوان میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا، پہلا ووٹ کس نے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ایوان میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیاہے اور سب سے پہلا ووٹ جے یو آئی کے رہنما ور ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا ۔اس سے قبل ایوان میں قائم کیے گئے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے برآمد ہوئے تھے جس پر اپوزیشن کی

جانب سے ہنگامہ برپا کر دیا تاہم معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے پریزائڈنگ افسر نے فوری طور پر نیا پولنگ بوتھ لگانے کا حکم دیا ۔تفصیلات کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین کی زیر صدارت ایوان بالا کے اجلاس جاری ہے ، جس دوران حکومت اور اپوزیشن کے امیدواروں کے مابین سینیٹ کے نئے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے اہم معرکہ شروع ہو چکا ہے ۔پریزائڈنگ افسرمظفر حسین شاہ نے ووٹنگ کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارکان شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرلیں، شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کردیا ہے، ارکان پولنگ بوتھ میں جاکرتسلی کرسکتے ہیں، ہر 25 ووٹ کے بعد اسٹیمپ کوبدل دیاجائےگا،پولنگ بوتھ میں کیمرہ،موبائل فون لے جانا منع ہے، پولنگ شام 5 بجے بند کردی جائےگی۔امیدوار ہیں۔نائب چیئرمین کے لیے اپوزیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری جب کہ حکومت نے سابق فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں ا±تارا ہے۔سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔اجلاس میں سب سے پہلے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز نے عہدے کا حلف لیا ،۔ ضوابط کے مطابق صدر مملکت کے مقرر کردہ پریزائڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی جبکہ پی ڈی ایم امیدواروں یوسف گیلانی اور عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔ پریزائیڈنگ افسر نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔

اجلاس میں نماز جمعہ کا وقفہ کیا گیا جس کے بعد پریزائیڈینگ آفیسر نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کیا۔سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ یاد رہے کہ نو منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد پولنگ بوتھ میں کیمرے لگے ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعدپریزائڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نیا پولنگ بوتھ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close