ہائی کورٹ کا تمام بچت بازاروں کو کھولنے کا حکم اگر کسی مقام پر انتظامیہ کو اعتراض ہے تو عدالت کو آگاہ کرے، جج

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں تمام بچت بازاروں کو کھولنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو بچت بازاروں کو بند کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تک بچت بازاروں

کو کیوں نہیں کھولا گیا؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ رمضان المبارک قریب ہے لوگ تکلیف میں ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بازاروں کو کھولا جائے اور ضروری اقدامات کیے جائیں، اگر کسی مقام پر انتظامیہ کو اعتراض ہے تو انتظامیہ عدالت کو آگاہ کرے۔ نمائندہ کمشنر کراچی نے بتایا کہ ہمیں کسی قسم کا اعتراض نہیں تاہم پارک اور رفاعی پلاٹ پر بازار لگانے پر پابندی عائد ہے۔بعدازاں عدالت نے بچت بازاروں کو کھولنے اور انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close